Al-Ardullah
From IQBAL
Revision as of 07:33, 3 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''الارض للہ''' پالتا ہے بیج کو مٹی کو تاریکی میں کون کون دریاوں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب؟ ک...")
الارض للہ
پالتا ہے بیج کو مٹی کو تاریکی میں کون کون دریاوں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب؟
کون لایا کھینچ کر پچھم سے باد سازگار خاک یہ کس کی ہے، کس کا ہے یہ نور آفتاب؟
کس نے بھردی موتیوں سے خوشہء گندم کی جیب موسموں کو کس نے سکھلائی ہے خوئے انقلاب؟
دہ خدایا! یہ زمیں تیری نہیں، تیری نہیں تیرے آبا کی نہیں، تیری نہیں، میری نہیں