Actions

Aaj woh kashmir hai mehkoom-o-majboor-o-faqeer

From IQBAL

Revision as of 19:34, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> == آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر == آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر کل جسے اہلِ ن...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر

آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر

کل جسے اہلِ نظر کہتے تھے ایرانِ صغیر

سینۀ افلاک سے اُٹھتی ہے آہِ سوز ناک

مردِ حق ہوتا ہے جب مرعوبِ سُلطان و امیر

کہہ رہا ہے داستاں بیدردیِ ایّام کی

کوہ کے دامن میں وہ غم خانۀ دہقانِ پیر

آہ! یہ قومِ نجیب و چرب دست و تر دماغ

ہے کہاں روزِ مکافات اے خُدائے دیر گیر؟