Actions

7 March 1937

From IQBAL

Revision as of 23:37, 11 June 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> ==٦ مارچ، 1937== محترم جناح صاحب مجھے ڈاکٹر سر محمد اقبال کی طرف سے ذیل کا خط لکھنے کی ہدای...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

٦ مارچ، 1937

محترم جناح صاحب مجھے ڈاکٹر سر محمد اقبال کی طرف سے ذیل کا خط لکھنے کی ہدایت ہوئی ہے۔ آ پ کا خط ڈاکٹر صاحب موصوف کو ۴؍ مارچ ۱۹۳۸ء کو ملا۔ان کی صحت کی خرابی ہم سب نیازمندوں کے لیے وجہ اضطراب بنی ہوئی ہے۔ اور وہ خود آ پ کو خط لکھنے سے معذور ہیں آپ کے خط کے جواب میںان کا ارشاد یہ ہے: کل پنجاب پراونشل مسلم لیگ کا ایک عام اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے تمام اضلاع کے نمائندے شامل ہوئے اور پراونشل مسلم لیگ کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے ا س میں حصہ لیا۔ آپ نے سر محمد اقبال کو جو خط لکھا تھا وہ اس اجلاس میں پڑھا گیا اوراتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس خصوصی لاہور ہی میںمنعقد ہو اور اس کے لیے ایک رسمی دعوت نامہ بھیج دیا جائے۔ لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ شہید گنج کے متلعق لیگ کا اجلاس خصوصی ایسٹر کی تعطیلات میں لاہور میں منعقد کرنے کے لیے اس خط ہی کو دعوت نامہ تصور کیا جائے۔ جہاں تک پنجاب کی صورت حال کا تعلق ہے سر محمد اقبال یہ کہنا چاہتے ہیں: (۱)… شہید گنج کے متعلق غالباً پریوی کونسل میں اپیل کی جائے گی لیکن لوگوں کو اس سے زیادہ دلچسپی نہیںکیونکہ اس وقت وہ یہ خیال کر رہے ہیں کہ کسی برطانوی عدالت کی طرف رجوع بے سود ہے۔ (۲)… ملک برکت علی نے تحفظ مساجد کے متعلق پنجاب اسمبلی میں جو بل پیش کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ مسلمانوں میں اس پر کافی جوش پھیلا ہوا ہے اس وقت تک یونینسٹ پارٹی کے پچیس ارکان نے سر سکندر کی ہدایات کے برعکس اخبارات میں اپنے عزم کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس بل کی تائید کریں گے۔ اور اس بل کو انہوںنے اپنا بل بنا لیا ہے۔ نیز صوبے کے تمام ووٹر مناسب قراردادیں منظور کر کے اپنے اپنے نمائندوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس بل کی پوری حمایت کی جائے۔ اس لیے امید کی جاتی ہے کہ جب یہ بل منظوری کی غرض سے اسمبلی میں پیش ہو گا تو قانون کی صورت اختیار کر لے گا۔ (۳)… شہید گنج کی سول نافرمانی کی تحریک روز بروز تقویت پکڑ رہی ہے۔ عوام پر امن ہیں اور بے تابی سے آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس خصوصی کے اہم فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں جب یہ فیصلہ ہو جائے گا تو پنجاب کے تقریباً تمام مسلم ادارے مسلم لیگ کی رہنمائی میں سرگرم عمل نظر آئیں گے۔ پنجاب پراونشل مسلم لیگ آپ کو یقین دلاتی ہے کہ وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس خصوصی کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ذمہ دار ہے۔ آپ کا مخلص غلام رسول خان آنریری سیکرٹری پنجاب پراونشل مسلم لیگ (برائے ڈاکٹر سر محمد اقبال ) ۱؎ ۱؎ ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی ۔ کتاب مذکور ص ۵۹۴۔۵۹۶