ہندی مکتب
From IQBAL
Revision as of 18:37, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " اقبال! يہاں نام نہ لے علم خودي کا موزوں نہيں مکتب کے ليے ايسے مقالاتبہتر ہے کہ بيچارے ممولوں کي ن...")
اقبال! يہاں نام نہ لے علم خودي کا موزوں نہيں مکتب کے ليے ايسے مقالاتبہتر ہے کہ بيچارے ممولوں کي نظر سے پوشيدہ رہيں باز کے احوال و مقاماتآزاد کي اک آن ہے محکوم کا اک سال کس درجہ گراں سير ہيں محکوم کے اوقات آزاد کا ہر لحظہ پيام ابديت محکوم کا ہر لحظہ نئي مرگ مفاجات آزاد کا انديشہ حقيقت سے منور محکوم کا انديشہ گرفتار خرافات محکوم کو پيروں کي کرامات کا سودا ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات محکوم کے حق ميں ہے يہي تربيت اچھي موسيقي و صورت گري و علم نباتات