Actions

کفر واسلام

From IQBAL

Revision as of 21:25, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == کفر واسلام == === تضمین بر شعر میررضی دانش === ایک دن اقبال نے پوچھا کلیم طور سے <br> اے کہ تیرے ن...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

کفر واسلام

تضمین بر شعر میررضی دانش

ایک دن اقبال نے پوچھا کلیم طور سے
اے کہ تیرے نقش پا سے وادی سینا چمن

آتش نمرود ہے اب تک جہاں میں شعلہ ریز
ہوگیا آنکھوں سے پنہاں کیوں ترا سوز کہن

تھا جواب صاحب سینا کہ مسلم ہے اگر
چھوڑ کر غائب کو تو حاضر کا شیدائی نہ بن

ذوق حاضر ہے تو پھر لازم ہے ایمان خلیل
ورنہ خاکستر ہے تیری زندگی کا پیرہن

ہے اگر دیوانہء غائب تو کچھ پروا نہ کر
منتظر رہ وادی فاراں میں ہو کر خیمہ زن

عارضی ہے شان حاضر، سطوت غائب مدام
اس صداقت کو محبت سے ہے ربط جان و تن

شعلہ نمرود ہے روشن زمانے میں تو کیا
شمع خود رامی گدازد درمیان انجمن
نور ما چوں آتش سنگ از نظر پنہاں خوش است