کارل مارکس کی آواز
From IQBAL
Revision as of 16:19, 25 May 2018 by 198.178.123.50 (talk)
يہ علم و حکمت کي مہرہ بازي ، يہ بحث و تکرار کي
نمائش
نہيں ہے دنيا کو اب گوارا پرانے افکار کي نمائش
تري کتابوں ميں اے حکيم معاش رکھا ہي کيا ہے آخر
خطوط خم دار کي نمائش ، مريز و کج دار کي نمائش
جہان مغرب کے بت کدوں ميں ، کليسياؤں ميں ، مدرسوں ميں
ہوس کي خون ريزياں چھپاتي ہے عقل عيار کي نمائش