پيرس کي مسجد
From IQBAL
Revision as of 20:00, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " مري نگاہ کمال ہنر کو کيا ديکھے کہ حق سے يہ حرم مغربي ہے بيگانہ حرم نہيں ہے ، فرنگي کرشمہ بازوں نے...")
مري نگاہ کمال ہنر کو کيا ديکھے کہ حق سے يہ حرم مغربي ہے بيگانہ
حرم نہيں ہے ، فرنگي کرشمہ بازوں نے تن حرم ميں چھپا دي ہے روح بت خانہ
يہ بت کدہ انھي غارت گروں کي ہے تعمير دمشق ہاتھ سے جن کے ہوا ہے ويرانہ