Actions

پردہ

From IQBAL

Revision as of 19:19, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " بہت رنگ بدلے سپہر بريں نے خدايا يہ دنيا جہاں تھي ، وہيں ہے تفاوت نہ ديکھا زن و شو ميں ميں نے وہ خل...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

بہت رنگ بدلے سپہر بريں نے خدايا يہ دنيا جہاں تھي ، وہيں ہے

تفاوت نہ ديکھا زن و شو ميں ميں نے وہ خلوت نشيں ہے ، يہ خلوت نشيں ہے

ابھي تک ہے پردے ميں اولاد آدم کسي کي خودي آشکارا نہيں ہے