يہ نکتہ خوب کہا شير شاہ سوري نے
From IQBAL
Revision as of 17:26, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " يہ نکتہ خوب کہا شير شاہ سوري نے کہ امتياز قبائل تمام تر خواري عزيز ہے انھيں نام وزيري و محسود ا...")
يہ نکتہ خوب کہا شير شاہ سوري نے
کہ امتياز قبائل تمام تر خواري
عزيز ہے انھيں نام وزيري و محسود
ابھي يہ خلعت افغانيت سے ہيں عاري
ہزار پارہ ہے کہسار کي مسلماني
کہ ہر قبيلہ ہے اپنے بتوں کا زناري
وہي حرم ہے ، وہي اعتبار لات و منات
خدا نصيب کرے تجھ کو ضربت کاري