Actions

وہي جواں ہے قبيلے کي آنکھ کا تارا

From IQBAL

Revision as of 17:10, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " وہي جواں ہے قبيلے کي آنکھ کا تارا شباب جس کا ہے بے داغ ، ضرب ہے کاري اگر ہو جنگ تو شيران غاب سے بڑ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

وہي جواں ہے قبيلے کي آنکھ کا تارا

شباب جس کا ہے بے داغ ، ضرب ہے کاري

اگر ہو جنگ تو شيران غاب سے بڑھ کر

اگر ہو صلح تو رعنا غزال تاتاري

عجب نہيں ہے اگر اس کا سوز ہے ہمہ سوز

کہ نيستاں کے ليے بس ہے ايک چنگاري

خدا نے اس کو ديا ہے شکوہ سلطاني

کہ اس کے فقر ميں ہے حيدري و کراري