Actions

وحی

From IQBAL

Revision as of 15:57, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " عقل بے مايہ امامت کی سزاوار نہيں راہبر ہو ظن و تخميں تو زبوں کار حيات فکر بے نور ترا، جذب عمل بے ب...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

عقل بے مايہ امامت کی سزاوار نہيں راہبر ہو ظن و تخميں تو زبوں کار حيات

فکر بے نور ترا، جذب عمل بے بنياد سخت مشکل ہے کہ روشن ہو شب تار حيات

خوب و ناخوب عمل کی ہو گرہ وا کيونکر گر حيات آپ نہ ہو شارح اسرار حيات