Difference between revisions of "نکتہ توحيد"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
<div dir="rtl"> | <div dir="rtl"> | ||
+ | '''نکتہ_توحيد''' | ||
+ | |||
بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے | بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے | ||
Revision as of 00:46, 26 May 2018
نکتہ_توحيد
بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے
ترے دماغ ميں بت خانہ ہو تو کيا کہيے
وہ رمز شوق کہ پوشيدہ لاالہ ميں ہے
طريق شيخ فقيہانہ ہو تو کيا کہيے
سرور جو حق و باطل کی کارزار ميں ہے
تو حرب و ضرب سے بيگانہ ہو تو کيا کہيے
جہاں ميں بندہ حر کے مشاہدات ہيں کيا
تری نگاہ غلامانہ ہو تو کيا کہيے
مقام فقر ہے کتنا بلند شاہی سے
روش کسی کی گدايانہ ہو تو کيا کہيے