نفسيات غلامی
From IQBAL
Revision as of 10:12, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " شاعر بھي ہيں پيدا ، علما بھي ، حکما بھي خالي نہيں قوموں کي غلامي کا زمانہ مقصد ہے ان اللہ کے بندو...")
شاعر بھي ہيں پيدا ، علما بھي ، حکما بھي
خالي نہيں قوموں کي غلامي کا زمانہ
مقصد ہے ان اللہ کے بندوں کا مگر ايک
ہر ايک ہے گو شرح معاني ميں يگانہ
بہتر ہے کہ شيروں کو سکھا ديں رم آہو
باقي نہ رہے شير کي شيري کا فسانہ
کرتے ہيں غلاموں کو غلامي پہ رضامند
تاويل مسائل کو بناتے ہيں بہانہ