Actions

مکہ اور جنيوا

From IQBAL

مکہ_اور_جنيوا

اس دور ميں اقوام کی صحبت بھی ہوئی عام

پوشيدہ نگاہوں سے رہی وحدت آدم

تفريق ملل حکمت افرنگ کا مقصود

اسلام کا مقصود فقط ملت آدم

مکے نے ديا خاک جنيوا کو يہ پيغام

جمعيت اقوام کہ جمعيت آدم