Actions

موٹر

From IQBAL

Revision as of 19:23, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == موٹر == کیسی پتے کی بات جگندر نے کل کہی <br> موٹر ہے ذوالفقار علی خان کا کیا خموش<br> ہنگامہ آف...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

موٹر

کیسی پتے کی بات جگندر نے کل کہی
موٹر ہے ذوالفقار علی خان کا کیا خموش

ہنگامہ آفریں نہیں اس کا خرام ناز
مانند برق تیز، مثال ہوا خموش

میں نے کہا، نہیں ہے یہ موٹر پہ منحصر
ہے جادہء حیات میں ہر تیزپا خموش

ہے پا شکستہ شیوہء فریاد سے جرس
نکہت کا کارواں ہے مثال صبا خموش

مینا مدام شورش قلقل سے پا بہ گل
لیکن مزاج جام خرام آشنا خموش

شاعر کے فکر کو پر پرواز خامشی
سرمایہ دار گرمی آواز خامشی!