مومن
From IQBAL
Revision as of 16:24, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with "دنيا ميں ہو حلقہ ياراں تو بريشم کی طرح نرم رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن افلاک سے ہے اس کی حريف...")
دنيا ميں
ہو حلقہ ياراں تو بريشم کی طرح نرم رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن افلاک سے ہے اس کی حريفانہ کشاکش خاکی ہے مگر خاک سے آزاد ہے مومن جچتے نہيں کنجشک و حمام اس کی نظر ميں جبريل و سرافيل کا صياد ہے مومن
(جنت ميں)
کہتے ہيں فرشتے کہ دل آويز ہے مومن حوروں کو شکايت ہے کم آميز ہے مومن