Actions

موت

From IQBAL

Revision as of 18:03, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with "حد ميں بھی يہی غيب و حضور رہتا ہے اگر ہو زندہ تو دل ناصبور رہتا ہے مہ و ستارہ ، مثال شرارہ يک دو نف...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

حد ميں بھی يہی غيب و حضور رہتا ہے اگر ہو زندہ تو دل ناصبور رہتا ہے

مہ و ستارہ ، مثال شرارہ يک دو نفس مے خودی کا ابد تک سرور رہتا ہے

فرشتہ موت کا چھوتا ہے گو بدن تيرا ترے وجود کے مرکز سے دور رہتا ہے