Actions

معراج

From IQBAL

'معراج'

دے ولولہ شوق جسے لذت پرواز

کر سکتا ہے وہ ذرہ مہ و مہر کو تاراج

مشکل نہيں ياران چمن ! معرکہ باز

پر سوز اگر ہو نفس سينہ دراج

ناوک ہے مسلماں ، ہدف اس کا ہے ثريا

ہے سر سرا پردہ جاں نکتہ معراج

تو معنی و النجم ، نہ سمجھا تو عجب کيا

ہے تيرا مد و جزر ابھی چاند کا محتاج