Actions

مسلمان کا زوال

From IQBAL

Revision as of 14:31, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " اگرچہ زر بھی جہاں ميں ہے قاضی الحاجات جو فقر سے ہے ميسر، تو نگری سے نہيں اگر جواں ہوں مری قوم کے ج...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

اگرچہ زر بھی جہاں ميں ہے قاضی الحاجات جو فقر سے ہے ميسر، تو نگری سے نہيں

اگر جواں ہوں مری قوم کے جسور و غيور قلندری مری کچھ کم سکندری سے نہيں

سبب کچھ اور ہے، تو جس کو خود سمجھتا ہے زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہيں

اگر جہاں ميں مرا جوہر آشکار ہوا قلندری سے ہوا ہے، تو نگری سے نہيں