Actions

مردان خدا

From IQBAL

Revision as of 00:34, 26 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs)

مردان_خدا وہی ہے بندۂ حر جس کی ضرب ہے کاری

نہ وہ کہ حرب ہے جس کی تمام عياری

ازل سے فطرت احرار ميں ہيں دوش بدوش

قلندری و قبا پوشی و کلہ داری

زمانہ لے کے جسے آفتاب کرتا ہے

انھی کی خاک ميں پوشيدہ ہے وہ چنگاری

وجود انھی کا طواف بتاں سے ہے آزاد

يہ تيرے مومن و کافر ، تمام زناری