Actions

محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے

From IQBAL

Revision as of 05:19, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے== محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے <br> دیکھے ہوتا ہے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے

محنت و سرمایہ دنیا میں صف آرا ہو گئے
دیکھے ہوتا ہے کس کس کی تمنائوں کا خون

حکمت و تدبیر سے یہ فتنہ آشوب خیز
ٹل نہیں سکتا، وقد کنتم بہ تستعجلون

کھل گئے، یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام
چشم مسلم دیکھ لے تفسیر حرف ینسلون