Actions

لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو

From IQBAL

Revision as of 17:14, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو دارو ہے ضعيفوں کا 'لاغالب الا ھو' صياد معاني کو يورپ سے ہے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو

دارو ہے ضعيفوں کا 'لاغالب الا ھو'

صياد معاني کو يورپ سے ہے نوميدي

دلکش ہے فضا ، ليکن بے نافہ تمام آہو

بے اشک سحر گاہي تقويم خودي مشکل

يہ لالہ پيکاني خوشتر ہے کنار جو

صياد ہے کافر کا ، نخچير ہے مومن کا

يہ دير کہن يعني بتخانہ رنگ و بو

اے شيخ ، اميروں کو مسجد سے نکلوا دے

ہے ان کي نمازوں سے محراب ترش ابرو