Actions

Difference between revisions of "لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو"

From IQBAL

m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Zahra Naeem)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:05, 20 July 2018

"

لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو

لا ديني و لاطيني ، کس پيچ ميں الجھا تو

دارو ہے ضعيفوں کا 'لاغالب الا ھو'

صياد معاني کو يورپ سے ہے نوميدي

دلکش ہے فضا ، ليکن بے نافہ تمام آہو

بے اشک سحر گاہي تقويم خودي مشکل

يہ لالہ پيکاني خوشتر ہے کنار جو

صياد ہے کافر کا ، نخچير ہے مومن کا

يہ دير کہن يعني بتخانہ رنگ و بو

اے شيخ ، اميروں کو مسجد سے نکلوا دے

ہے ان کي نمازوں سے محراب ترش ابرو