Actions

لاوالا

From IQBAL

Revision as of 17:55, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " فضائے نور ميں کرتا نہ شاخ و برگ و بر پيدا سفر خاکی شبستاں سے نہ کر سکتا اگر دانہ نہاد زندگی ميں اب...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

فضائے نور ميں کرتا نہ شاخ و برگ و بر پيدا سفر خاکی شبستاں سے نہ کر سکتا اگر دانہ

نہاد زندگی ميں ابتدا 'لا' ، انتہا 'الا' پيام موت ہے جب 'لا ہوا الا' سے بيگانہ

وہ ملت روح جس کی 'لا 'سے آگے بڑھ نہيں سکتی يقيں جانو، ہوا لبريز اس ملت کا پيمانہ