Actions

قم باذن اللہ

From IQBAL

Revision as of 18:06, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " جہاں اگرچہ دگر گوں ہے ، قم باذن اللہ وہی زميں ، وہی گردوں ہے ، قم باذن اللہ کيا نوائے 'اناالحق' کو...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

جہاں اگرچہ دگر گوں ہے ، قم باذن اللہ وہی زميں ، وہی گردوں ہے ، قم باذن اللہ

کيا نوائے 'اناالحق' کو آتشيں جس نے تری رگوں ميں وہی خوں ہے ، قم باذن اللہ

غميں نہ ہو کہ پراگندہ ہے شعور ترا فرنگيوں کا يہ افسوں ہے ، قم باذن اللہ