Difference between revisions of "قلندر کی پہچان"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
<div dir="rtl"> | <div dir="rtl"> | ||
+ | '''قلندر_کی_پہچان''' | ||
+ | |||
کہتا ہے زمانے سے يہ درويش جواں مرد | کہتا ہے زمانے سے يہ درويش جواں مرد | ||
Revision as of 00:32, 26 May 2018
قلندر_کی_پہچان
کہتا ہے زمانے سے يہ درويش جواں مرد
جاتا ہے جدھر بندۂ حق، تو بھی ادھر جا
ہنگامے ہيں ميرے تری طاقت سے زيادہ
بچتا ہوا بنگاہ قلندر سے گزر جا
ميں کشتی و ملاح کا محتاج نہ ہوں گا
چڑھتا ہوا دريا ہے اگر تو تو اتر جا
توڑا نہيں جادو مری تکبير نے تيرا؟
ہے تجھ ميں مکر جانے کی جرات تو مکر جا
مہر و مہ و انجم کا محاسب ہے قلندر
ايام کا مرکب نہيں، راکب ہے قلندر