Actions

Difference between revisions of "فقر و راہبی"

From IQBAL

Line 1: Line 1:
 
<div dir="rtl">
 
<div dir="rtl">
 +
'''فقر_و_راہبی'''
 +
 
کچھ اور چيز ہے شايد تری مسلمانی
 
کچھ اور چيز ہے شايد تری مسلمانی
  

Revision as of 00:43, 26 May 2018

فقر_و_راہبی

کچھ اور چيز ہے شايد تری مسلمانی

تری نگاہ ميں ہے ايک ، فقر و رہبانی

سکوں پرستی راہب سے فقر ہے بيزار

فقير کا ہے سفينہ ہميشہ طوفانی

پسند روح و بدن کی ہے وا نمود اس کو

کہ ہے نہايت مومن خودی کی عريانی

وجود صيرفی کائنات ہے اس کا

اسے خبر ہے، يہ باقی ہے اور وہ فانی

اسی سے پوچھ کہ پيش نگاہ ہے جو کچھ

جہاں ہے يا کہ فقط رنگ و بو کی طغيانی