Actions

غلاموں کے ليے

From IQBAL

Revision as of 10:29, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " حکمت مشرق و مغرب نے سکھايا ہے مجھے ايک نکتہ کہ غلاموں کے ليے ہے اکسير دين ہو ، فلسفہ ہو ، فقر ہو ،...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

حکمت مشرق و مغرب نے سکھايا ہے مجھے

ايک نکتہ کہ غلاموں کے ليے ہے اکسير دين ہو ، فلسفہ ہو ، فقر ہو ، سلطاني ہو

ہوتے ہيں پختہ عقائد کي بنا پر تعمير

حرف اس قوم کا بے سوز ، عمل زار و زبوں

ہو گيا پختہ عقائد سے تہي جس کا ضمير