Actions

علم اور دين

From IQBAL

Revision as of 14:54, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم کيا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا نديم زمانہ ايک ، حيات ايک ، کائنا...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

وہ علم اپنے بتوں کا ہے آپ ابراہيم کيا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا نديم

زمانہ ايک ، حيات ايک ، کائنات بھی ايک دليل کم نظری، قصۂ جديد و قديم

چمن ميں تربيت غنچہ ہو نہيں سکتی نہيں ہے قطرہ شبنم اگر شريک نسيم

وہ علم، کم بصری جس ميں ہمکنار نہيں تجليات کليم و مشاہدات حکيم