Actions

شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رنر لم یزل

From IQBAL

Revision as of 05:24, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم یزل== شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم یزل <br> رکھ کے میخانے ک...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم یزل

شام کی سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم یزل
رکھ کے میخانے کے سارے قاعدے بالائے طاق

یہ اگر سچ ہے تو ہے کس درجہ عبرت کا مقام
رنگ اک پل میں بدل جاتا ہے یہ نیلی رواق

حضرت کرزن کو اب فکر مداوا ہے ضرور
حکم برداری کے معدے میں ہے درد لایطاق

وفد ہندستاں سے کرتے ہیں سرآغا خاں طلب
کیا یہ چورن ہے پےء ہضم فلسطین و عراق؟