Actions

سلیمی

From IQBAL

Revision as of 06:02, 26 May 2018 by Sana Maqsood (talk | contribs) (Created page with "<center> ==<big>سلیمی</big>== جس کی نمود دیکھی چشم ستارہ بیں نے<br> خورشید میں، قمر میں، تاروں کی انجمن میں<br>...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

سلیمی

جس کی نمود دیکھی چشم ستارہ بیں نے
خورشید میں، قمر میں، تاروں کی انجمن میں

صوفی نے جس کو دل کے ظلمت کدے میں پایا
شاعر نے جس کو دیکھا قدرت کے بانکپن میں

جس کی چمک ہے پیدا، جس کی مہک ہویدا
شبنم کے موتیوں میں، پھولوں کے پیرہن میں

صحرا کو ہے بسایا جس نے سکوت بن کر
ہنگامہ جس کے دم سے کاشانہ چمن میں

ہر شے میں ہے نمایاں یوں تو جمال اس کا
آنکھوں میں ہے سلیمی تیری کمال اس کا