Difference between revisions of "سلطان ٹيپوکی وصيت"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
|||
Line 1: | Line 1: | ||
− | + | <div dir="rtl"> | |
تو رہ نورد شوق ہے ، منزل نہ کر قبول | تو رہ نورد شوق ہے ، منزل نہ کر قبول | ||
Line 19: | Line 19: | ||
شرکت ميانہ حق و باطل نہ کر قبول | شرکت ميانہ حق و باطل نہ کر قبول | ||
+ | </div> |
Revision as of 21:30, 25 May 2018
تو رہ نورد شوق ہے ، منزل نہ کر قبول
ليلي بھي ہم نشيں ہو تو محمل نہ کر قبول
اے جوئے آب بڑھ کے ہو دريائے تند و تيز
ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کر قبول
کھويا نہ جا صنم کدہ کائنات ميں
محفل گداز ! گرمي محفل نہ کر قبول
صبح ازل يہ مجھ سے کہا جبرئيل نے
جو عقل کا غلام ہو ، وہ دل نہ کر قبول
باطل دوئي پسند ہے ، حق لا شريک ہے
شرکت ميانہ حق و باطل نہ کر قبول