Actions

ساقی

From IQBAL

Revision as of 19:58, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == ساقی == نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے <br> مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی<br> جو بادہ ک...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

ساقی

نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی

جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آب بقائے دوام لے ساقی!

کٹی ہے رات تو ہنگامہ گستری میں تری
سحر قریب ہے، اللہ کا نام لے ساقی!