دين و ہنر
From IQBAL
Revision as of 19:50, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " سرود و شعر و سياست ، کتاب و دين و ہنر گہر ہيں ان کي گرہ ميں تمام يک دانہ ضمير بندہ خاکي سے ہے نمود...")
سرود و شعر و سياست ، کتاب و دين و ہنر گہر ہيں ان کي گرہ ميں تمام يک دانہ
ضمير بندہ خاکي سے ہے نمود ان کي بلند تر ہے ستاروں سے ان کا کاشانہ
اگر خودي کي حفاظت کريں تو عين حيات نہ کر سکيں تو سراپا فسون و افسانہ