Actions

Difference between revisions of "دوسرے اسلامی ممالک"

From IQBAL

Line 1: Line 1:
<diy dir="rtl">
+
<div dir="rtl">
  
حضرت علامہ نے جنگ ہائے طرابلس اور بلقان میں ایک دلدوز نوا بلند کی اور جنگ اول کے بعد تحریک خلافت میں ایک حدتک خود شامل رہے اور ایک زمانہ شاہد ہے کہ وہ ترکوںکی مصیبت جو جنگ اول کے بعد ان پر نازل ہوئی خود روئے اور دوسروں کو رلایا لیکن ان کا دل ہمیشہ امید سے معمور رہتا تھا۔ انہوںنے فرمایا:
 
Latest revision as of 19:47, 27 June 2018

حضرت علامہ نے جنگ ہائے طرابلس اور بلقان میں ایک دلدوز نوا بلند کی اور جنگ اول کے بعد تحریک خلافت میں ایک حدتک خود شامل رہے اور ایک زمانہ شاہد ہے کہ وہ ترکوںکی مصیبت جو جنگ اول کے بعد ان پر نازل ہوئی خود روئے اور دوسروں کو رلایا لیکن ان کا دل ہمیشہ امید سے معمور رہتا تھا۔ انہوںنے فرمایا:

اگر عثمانیوں پر کوہ غم ٹوٹا تو کیا غم ہے

کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا

۱۹۲۹ء میں ان کا ارادہ اسلامی ممالک کی سیاحت کرنا تھا۔ مولوی محمد جمیل صاحب کو لکھتے ہیں: ’’اب باوجودمالی مشکلات کے ایران و ترکی کے سفر کی تیاری میں مصرو ف ہوں۔ خداوند تعالیٰ پر بھروسہ ہے۔ اور امید رکھتا ہوں کہ اس سفر کے لیے جو میں محض اسلام اور مسلمانو ں کی بہتری اور بلندی کے لیے اختیار کر رہا ہوں زاد راہ میسر آ جائے گا‘‘۔ لیکن مالی مشکلات نے امید کی روشنی کو مدھم کر دیا دوسرے خط میں لکھتے ہیں: ’’میں ترکی اور مصر کے سفر کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں جیسا کہ آپ جانتے ہیں زرمی طلبہ والا معاملہ ہے اور ہندوستان کے مسلمان امراء اسلام کی راہ میں خرچ کرنے کی ضرورت و اہمیت سے قطعاً نا آشنا ہیں‘‘۔ غرض علامہ مرحوم سے جب اور جیسا میسر ہوا انہوںنے اسلامی ممالک کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا تعلیم یافتہ طبقہ میں ان کے کلام کی بدولت ہی اتحاد ممالک و ملل اسلامیہ کا ایک قومی جذبہ پایا جاتا ہے۔