Actions

خلوت

From IQBAL

Revision as of 19:24, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے روشن ہے نگہ ، آئنہ دل ہے مکدر بڑھ جاتا ہے جب ذوق نظر اپني حدوں سے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

رسوا کيا اس دور کو جلوت کي ہوس نے روشن ہے نگہ ، آئنہ دل ہے مکدر

بڑھ جاتا ہے جب ذوق نظر اپني حدوں سے ہو جاتے ہيں افکار پراگندہ و ابتر

آغوش صدف جس کے نصيبوں ميں نہيں ہے وہ قطرہ نيساں کبھي بنتا نہيں گوہر

خلوت ميں خودي ہوتي ہے خودگير ، و ليکن خلوت نہيں اب دير و حرم ميں بھي ميسر