Actions

Difference between revisions of "خاقانی"

From IQBAL

Line 1: Line 1:
 
"<div dir="rtl">
 
"<div dir="rtl">
 +
'''خاقانی'''
 +
 
وہ صاحب 'تحفہ العراقين
 
وہ صاحب 'تحفہ العراقين
  

Revision as of 17:11, 26 May 2018

"

خاقانی

وہ صاحب 'تحفہ العراقين

ارباب نظر کا قرہ العين

ہے پردہ شگاف اس کا ادراک

پردے ہيں تمام چاک در چاک

خاموش ہے عالم معاني

'کہتا نہيں حرف 'لن تراني

پوچھ اس سے يہ خاک داں ہے کيا چيز

ہنگامہ اين و آں ہے کيا چيز

وہ محرم عالم مکافات

اک بات ميں کہہ گيا ہے سو بات

خود بوے چنيں جہاں تواں برد

کابليس بماند و بوالبشر مرد