Actions

جان و تن

From IQBAL

Revision as of 17:11, 24 May 2018 by 198.178.123.50 (talk) (Created page with " عقل مدت سے ہے اس پيچاک ميں الجھی ہوئی روح کس جوہر سے، خاک تيرہ کس جوہر سے ہے ميری مشکل، مستی و شور...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

عقل مدت سے ہے اس پيچاک ميں الجھی ہوئی روح کس جوہر سے، خاک تيرہ کس جوہر سے ہے ميری مشکل، مستی و شور و سرور و درد و داغ تيری مشکل، مے سے ہے ساغر کہ مے ساغر سے ہے

ارتباط حرف و معنی، اختلاط جان و تن جس طرح اخگر قبا پوش اپنی خاکستر سے ہے