Actions

تہجد

From IQBAL

Revision as of 20:38, 14 June 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی ب...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا اور نماز بے حضور از من نیاید کہنے والے اقبال اپنے خلوص و بے ریائی کی بدولت ہی جب موقع پید اہو گیا تو اپنے ایک ہندو دوست کو جس کے متعلق یقین ہے کہ وہ اس راز یا حقیقت کو عام نہیں کرے گا تاکہ اس سے اقبا کو شہرت حاصل ہو۔ ۱۹۱۶ء میں لکھتے ہیں: ’’سردی آ رہی ہے صبح چار بجے کبھی تین بجے اٹھتاہوں اور پھراس کے بعد نہیں سوتا سوائے اس کے کہ مصلے پر اونگھ جائوں‘‘۔ ۱۹۱۸ء میں ایک دوسرے خط میں مہاراجہ کو لکھتے ہیں: ’’سرکار کی صاحبزادی کی علالت کی خبر سن کر متردد ہوا ہوں۔ اللہ تعالیٰ صحت عاجل کرامت فرمائے انشاء اللہ کل صبح نماز کے بعد دعا کروں گا۔ کل رمضان کا چاند یہاں دکھائی دیا۔ آج رمضان المبارک کی پہلی ہے۔ بندہ روسیاہ کبھی کبھی تہجد کے لیے اٹھتا ہے اور بعض دفعہ تمام رات بیداری میں گزر جاتی ہے سو خدا کے فضل و کرم سے تہجد سے پہلے بھی اور بعد میں بھی دعا کروں گا کہ اس وقت عبادت الٰہی میں بہت لذت حاصل ہوتی ہے۔ کیا عجب ہے کہ دعا قبول ہو جائے‘‘