Actions

تن بہ تقدير

From IQBAL

Revision as of 18:07, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " اسی قرآں ميں ہے اب ترک جہاں کی تعليم جس نے مومن کو بنايا مہ و پرويں کا امير 'تن بہ تقدير' ہے آج ان...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

اسی قرآں ميں ہے اب ترک جہاں کی تعليم

جس نے مومن کو بنايا مہ و پرويں کا امير

'تن بہ تقدير' ہے آج ان کے عمل کا انداز

تھی نہاں جن کے ارادوں ميں خدا کی تقدير

تھا جو 'ناخوب، بتدريج وہی ' خوب' ہوا

کہ غلامی ميں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمير