Actions

تقدير

From IQBAL

Revision as of 14:50, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " نااہل کو حاصل ہے کبھی قوت و جبروت ہے خوار زمانے ميں کبھی جوہر ذاتی شايد کوئی منطق ہو نہاں اس کے ع...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)


نااہل کو حاصل ہے کبھی قوت و جبروت ہے خوار زمانے ميں کبھی جوہر ذاتی

شايد کوئی منطق ہو نہاں اس کے عمل ميں تقدير نہيں تابع منطق نظر آتی

ہاں، ايک حقيقت ہے کہ معلوم ہے سب کو تاريخ امم جس کو نہيں ہم سے چھپاتی

'ہر لحظہ ہے قوموں کے عمل پر نظر اس کی براں صفت تيغ دو پيکر نظر اس کی