Actions

تري دعا سے قضا تو بدل نہيں سکتي

From IQBAL

Revision as of 16:53, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " تري دعا سے قضا تو بدل نہيں سکتي مگر ہے اس سے يہ ممکن کہ تو بدل جائے تري خودي ميں اگر انقلاب ہو پيد...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

تري دعا سے قضا تو بدل نہيں سکتي

مگر ہے اس سے يہ ممکن کہ تو بدل جائے

تري خودي ميں اگر انقلاب ہو پيدا

عجب نہيں ہے کہ يہ چار سو بدل جائے

وہي شراب ، وہي ہاے و ہو رہے باقي

طريق ساقي و رسم کدو بدل جائے

تري دعا ہے کہ ہو تيري آرزو پوري

مري دعا ہے تري آرزو بدل جائے