Actions

تربيت

From IQBAL

Revision as of 15:29, 25 May 2018 by 198.178.123.50 (talk)

زندگي کچھ اور شے ہے ، علم ہے کچھ اور شے

زندگي سوز جگر ہے ، علم ہے سوز دماغ

علم ميں دولت بھي ہے ، قدرت بھي ہے ، لذت بھي ہے

ايک مشکل ہے کہ ہاتھ آتا نہيں اپنا سراغ

اہل دانش عام ہيں ، کم ياب ہيں اہل نظر

کيا تعجب ہے کہ خالي رہ گيا تيرا اياغ

شيخ مکتب کے طريقوں سے کشاد دل کہاں

Mein کس طرح کبريت سے روشن ہو بجلي کا چراغ