Actions

تربيت

From IQBAL

Revision as of 18:41, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " زندگي کچھ اور شے ہے ، علم ہے کچھ اور شے زندگي سوز جگر ہے ، علم ہے سوز دماغ علم ميں دولت بھي ہے ، قدر...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

زندگي کچھ اور شے ہے ، علم ہے کچھ اور شے زندگي سوز جگر ہے ، علم ہے سوز دماغ علم ميں دولت بھي ہے ، قدرت بھي ہے ، لذت بھي ہے ايک مشکل ہے کہ ہاتھ آتا نہيں اپنا سراغ اہل دانش عام ہيں ، کم ياب ہيں اہل نظر کيا تعجب ہے کہ خالي رہ گيا تيرا اياغ شيخ مکتب کے طريقوں سے کشاد دل کہاں کس طرح کبريت سے روشن ہو بجلي کا چراغ