Actions

تخليق

From IQBAL

Revision as of 09:53, 26 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs)

"

تخليق

جہان تازہ کي افکار تازہ سے ہے نمود

کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہيں جہاں پيدا

خودي ميں ڈوبنے والوں کے عزم و ہمت نے

اس آبجو سے کيے بحر بے کراں پيدا

وہي زمانے کي گردش پہ غالب آتا ہے

جو ہر نفس سے کرے عمر جاوداں پيدا

خودي کي موت سے مشرق کي سر زمينوں ميں

ہوا نہ کوئي خدائي کا رازداں پيدا

ہوائے دشت سے بوئے رفاقت آتي ہے

عجب نہيں ہے کہ ہوں ميرے ہم عناں پيدا