Difference between revisions of "اے پير حرم"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
<div dir="rtl"> | <div dir="rtl"> | ||
+ | '''اے_پير_حرم''' | ||
+ | |||
اے پير حرم! رسم و رہ خانقہی چھوڑ | اے پير حرم! رسم و رہ خانقہی چھوڑ | ||
Revision as of 00:55, 26 May 2018
اے_پير_حرم
اے پير حرم! رسم و رہ خانقہی چھوڑ
مقصود سمجھ ميری نوائے سحری کا
اللہ رکھے تيرے جوانوں کو سلامت
دے ان کو سبق خود شکنی ، خود نگری کا
تو ان کو سکھا خارا شگافی کے طريقے
مغرب نے سکھايا انھيں فن شيشہ گری کا
دل توڑ گئی ان کا دو صديوں کی غلامی
دارو کوئی سوچ ان کی پريشاں نظری کا
کہہ جاتا ہوں ميں زور جنوں ميں ترے اسرار
مجھ کو بھی صلہ دے مری آشفتہ سری کا