Actions

اے روح محمد صلی اللہ علیہ وسلم

From IQBAL

Revision as of 16:33, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر اب تو ہی بتا، تيرا مسلمان کدھر جائے وہ لذت آشوب نہيں بحر عرب ميں پوش...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر اب تو ہی بتا، تيرا مسلمان کدھر جائے وہ لذت آشوب نہيں بحر عرب ميں پوشيدہ جو ہے مجھ ميں، وہ طوفان کدھر جائے ہر چند ہے بے قافلہ و راحلہ و زاد اس کوہ و بياباں سے حدی خوان کدھر جائے

اس راز کو اب فاش کر اے روح محمد آيات الہی کا نگہبان کدھر جائے