Actions

ایک خط کے جواب میں

From IQBAL

Revision as of 21:19, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == ایک خط کے جواب میں == ہوس بھی ہو تو نہیں مجھ میں ہمت تگ و تاز <br> حصول جاہ ہے وابستہ مذاق تلاش<...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

ایک خط کے جواب میں

ہوس بھی ہو تو نہیں مجھ میں ہمت تگ و تاز
حصول جاہ ہے وابستہ مذاق تلاش

ہزار شکر، طبیعت ہے ریزہ کار مری
ہزار شکر، نہیں ہے دماغ فتنہ تراش

مرے سخن سے دلوں کی ہیں کھیتیاں سرسبز
جہاں میں ہوں میں مثال سحاب دریا پاش

یہ عقدہ ہائے سیاست تجھے مبارک ہوں
کہ فیض عشق سے ناخن مرا ہے سینہ خراش

ہوائے بزم سلاطیں دلیل مردہ دلی
کیا ہے حافظ رنگیں نوا نے راز یہ فاش

گرت ہوا ست کہ با خضر ہم نشیں باشی
نہاں ز چشم سکندر چو آب حیواں باش