Actions

انسانیت کا مستقبل، مسلمان

From IQBAL

Revision as of 11:28, 10 July 2018 by Muzalfa.ihsan (talk | contribs) (Created page with " <div dir="rtl"> مغرب سے مکمل مایوسی کے بعد اقبال کی نظر میں انسانیت کا مستقبل مسلمان سے وابستہ ہے۔ ان ک...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

مغرب سے مکمل مایوسی کے بعد اقبال کی نظر میں انسانیت کا مستقبل مسلمان سے وابستہ ہے۔ ان کے نزدیک مسلمان اس گلستان ( دنیا ) کا بلبل ہے۔ اس کا گیت گلستان کے لیے بادِبہاری کا حکم رکھتا ہے۔ وہ بلبل کو گیت کی لَے بلند کرنے اور پرجوش آواز میں گیت گانے کے لیے اکساتے ہیں ۔ ان کے نزدیک مسلمان کے لیے محض نام کا مسلمان ہونا کوئی قابلِ لحاظ بات نہیں ‘ آخرت میں قسمت کا فیصلہ عمل و کردار سے ہوگا۔ یعنی:مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِہِ وَ مَنْ اَسَآئَ فَعَلَیْہَا(سورۃ حم السجدہ: ۴۶)جس شخص نے کوئی نیک کام کیا تو (اس کا اجر) اس کے لیے ہے اور جس نے برا کیا تو اس ( برائی ) کا وبال اسی کے اوپر ہوگا۔