Actions

امامت

From IQBAL

Revision as of 16:54, 24 May 2018 by 198.178.123.50 (talk) (Created page with " تو نے پوچھي ہے امامت کی حقيقت مجھ سے حق تجھے ميری طرح صاحب اسرار کرے ہے وہی تيرے زمانے کا امام برح...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

تو نے پوچھي ہے امامت کی حقيقت مجھ سے حق تجھے ميری طرح صاحب اسرار کرے ہے وہی تيرے زمانے کا امام برحق جو تجھے حاضر و موجود سے بيزار کرے موت کے آئنے ميں تجھ کو دکھا کر رخ دوست زندگی تيرے ليے اور بھی دشوار کرے دے کے احساس زياں تيرا لہو گرما دے فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے

فتنہ ملت بيضا ہے امامت اس کی جو مسلماں کو سلاطيں کا پرستار کرے